وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اینیمل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم کا باضابطہ آغاز کیا۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اینیمل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم کا باضابطہ افتتاح قومی سیمینار/مکالمہ "پاکستان کے لائیوسٹاک کے بے پناہ امکانات سے استفادہ" کے دوران کیا۔ یہ اقدام پاکستان کے لائیوسٹاک شعبے کی جدید خطوط پر ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں مویشیوں کی شناخت اور ان کی نقل و حرکت کا مربوط نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام کا مقصد جانوروں کی بیماریوں کی مؤثر نگرانی، خوراک کے معیار اور حفاظت کو بہتر بنانا، لائیوسٹاک کے انتظام کو جدید بنانا، بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا، پائیدار لائیوسٹاک ترقی کو فروغ دینا اور برآمدی مواقع میں اضافہ کرنا ہے